پاکستان شوبز کی 5 مشہور شخصیات جنہوں نے ایک جیسا لباس پہنا ۔۔۔ دیکھیں چند تصاویر

image

اداکار ہوں یا پھر اداکارائیں ٹیلی وژن اسکرین پر ہر کوئی خوبصورت لباس میں نظر آنا چاہتا ہے۔ آج ہم پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان مقبول اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جنہوں نے ایک جیسا لباس پہنا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا کہ ایک ہی وقت میں اور ایک ہی جگہ پر دو اداکاروں نے ملتا جلتا لباس زیبت تن کیا ہو بلکہ مخلتف تقریبات اور تصاویر کے شوٹس کے موقع پر ہوا۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ کونسے مشہور اداکار ہیں جو ایک جیسے کپڑوں میں نظر آئے۔

1- ماہرہ خان اور سنم بلوچ

پاکستان کی یہ دونوں معروف اداکارائیں جنہوں نے ایک جیسے ڈیزائن کا لباس زیب تن کیا مگر فرق صرف لباس کی رنگت کا تھا۔ ماہرہ خان اور صنم بلوچ اپنے اپنے لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔

2- حرا مانی اور حریم فاروقی

اداکارہ حریم فاروق اور ہیرا مانی کا ایک طرز کے لباس دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ وہ دونوں ایک ہی ڈیزائنر سے کپڑے سلواتی ہیں۔ کیونکہ انہیں ایک جیسے لباس میں ایک سے زیادہ بار پہنے ہوئے دیکھا جا چکا ہے۔ دونوں کے لباس لباس بھی خوبصورت ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہماری مشہور شخصیات کپڑوں کا بہترین انتخاب کرتی ہیں۔

3- فواد خان ، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر

اس سفید رنگ کی شلوار قمیض کو یہ تین کامیاب اداکار پہن چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ان تینوں اداکاروں کی ایک جیسے لباس کی تصاویر خوب وائرل ہوئی تھی۔ مذکورہ قمیض کو ڈیزائین ہی ایسا فراہم کیا گیا ہے کہ مرد و خواتین دونوں یہ لباس پہن سکتے ہیں۔

4- حمائمہ ملک اور ثناء جاوید

پاکستان شوبز صنعت کی مقبول اداکارائیں حمائمہ ملک اور ثناء جاوید کو بھی ایک جیسے کپڑوں میں دیکھا جا چکا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کا پہناوے کا انداز بھی ایک جیسا ہے۔

5- زارا نور عباس اور ندا یاسر

دونوں اداکاراؤں کی میوزیکل ساڑھی کا ڈیزائین بہت ہی مفرد نظر آرہا ہے اور یقیناً مداحوں کی جانب سے دونوں کے ایک جیسے لباس کو بھرپور پسند کیا جارہا ہوگا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts