عمرہ زائرین اور دیگر افراد کے لیے مسجد الحرام میں ایک شاندار سہولت فراہم کرنے کا اعلان۔۔۔

image

سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ زائرین اور دیگر افراد کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت سعودیہ میں 60 ہزار مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر شہریوں کو وائی فائی کی مفت سروس مہیا ہوگی۔

تاہم اسپتال، پارکس اور شاپنگ مالز میں بھی فری وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں شہریوں کو دو گھنٹے کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts