کورونا کے باعث پاکستان کی وزارتیں کتنے روز کے لئے بند کردی گئیں؟

image

ملک بھر میں کورونا کی پھیلتی دوسری لہر کے باعث وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کا عمل معطل ،وزارت اطلاعات نے بھی دفاتر بند کر دئیے۔

اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، وزارتوں کے دفاتر بھی دستاویزی عمل معطلی کی طرف جانے لگے ، وزارت خارجہ نے دستاویزات کا عمل روک دیا جبکہ وزارت اطلاعات کے دفاتر بھی تین روز کے لئے بند ہوگئے۔اس ضمن میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ' دستاویزات کی تصدیق کا عمل 23 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لئے معطل رہے گا دفاتر کو پھر سے کھولنے کا اعلان صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے بعد میں کیا جائے گا تاہم کورئیر سروسز کے زریعے دستاویزات کی تصدیق کروانے کی سہولت موجود ہے'۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل کورونا وبا کے تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے ،وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاور اٹارنی کی تصدیق کے لئے درخواست گزار کو خود دفتر آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس اسے قبل وزارت اطلاعات و نشریات بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جوکہ 23 نومبر سے دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے ۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 18 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 248 ہوگئی ہے ۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts