محبت ہو تو ایسی ۔۔۔ شوہر کا 20 سالہ پرانا خواب پورا کرنے کے لیے خاتون کروڑ پتی بن گئیں

image

شوہر کی ہر بات ماننا بیوی کا فرض ہوتا ہے مگر ایک خاتون نے شوہر کا 20 سالہ خواب کرنے کی خاطر کروڑ پتی بن کر ایک زبردست مثال قائم کردی۔ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر موہیتا شرما نے اپنے شوہر کی خواہش پوری کرنے کی غرض سے 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے بی سی کے سیزن 12 میں حصہ لینے کے لئے کوشش کی اور سوال کا درست جواب دے کر سیزن 12 میں کھیلنے کے لئے ہاٹ سیٹ پر براجمان ہوئیں۔

موہیتا کے مطابق: '' میں نے جب کھیل شروع کیا تو بس یہی خؤاہش دل میں تھی کہ اس کو جیت کر ہی یہاں سے گھر جاؤں، کیونکہ میرے شوہر گذشتہ 20 سال سے کے بی سی میں کھیلنے کی کوشش کرتے رہے مگر ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا، اور آج جب مجھے یہ موقع ملا ہے تو میں آخری وقت تک اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گی۔ لہٰذا جب میں 1 کروڑ کے سوال پر پہنچی تو کچھ کنفیوز تھی جواب کے حوالے سے اور میرے پاس دو لائف لائنز بھی تھیں لیکن شو ہوسٹ امیتابھ بچن نے بتایا کہ 7 کروڑ کے سوال پر لائف لائن کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے تو میں نے 1 کروڑ کے سوال پر ماہرین کے مشورے سے صحیح جواب دیا۔ مجھے افسوس ہے کہ میں امیتابھ بچن سے ہاتھ تو نہ ملا سکی ، لیکن شوہر کا خواب پورا کرنے کی خوشی میرے لئے ناقابلِ بیان ہے۔''

موہیتا کے شوہر روشل گرگ انڈیا کے محکمۂ جنگلات میں افسر ہیں اور دونوں اپریل 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

روشل کے مطابق: '' موہیتا نے اس شو پر آنے سے 3 ماہ قبل ہی کھیلنے کے لئے تیاریاں شروع کردی تھیں کہ اگر میں نہ جیتی یا اچھی رقم نہ لے کر آئی تو لوگ کیا کہیں گے کہ یہ کیسی آئی پی ایس افسر ہے جس کو کچھ معلوم نہیں ۔ ''


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.