6 غذائیں سردیوں میں ضرور کھائیں تاکہ ۔۔۔

image

سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو بھوک زیادہ لگتی ہے اور کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں کبھی سردی کی سوغات مونگ پھلی، کبھی کوئی دوسرا کھانا لیکن ایسے موسم میں اپنی صحت کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ایسی غذائیں بھی استعمال کریں جن کو سردی میں کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

٭ چقندر:

چقندر میں ایک کیمیائی جز Betin پایا جاتا ہے، یہ خون کو بڑھانے کا کام کرتا ہے اور سردیوں میں آپ کے جسم میں ٹھنڈ سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ گاجر:

گاجر میں بیٹا کیروٹن پایا جاتا ہے جو کہ بینائی کی تیزی اور آنکھوں کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اس کو سردی میں کھانے سے آپ خود کو مختلف قسم کے وائرل سے بچا سکتے ہیں ساتھ ہی مدافعتی نظام کو بوسٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

٭ شلجم:

شلجم میں وٹامن سی اور ڈی سمیت، میگنیشیئم اور زنک پایا جاتا ہے۔ جو ہمیں سردی اور نزلہ زکام سمیت کھانسی اور گلے کی خراش سے بچاتا ہے۔

٭ شقرقندی:

اس میں فائبر ، بیٹا کروٹین ، وٹامن اے اور سی سمیت ایسے اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی بھی دیتے ہیں اور پھیپھڑوں کی اچھی صحت کے لئے بھی اہم ہیں۔

٭ آلو:

آلو میں اسٹارچ، میگنیشئم، فولک ایسڈ ، وٹامن سی اور پوٹاشیئم پایا جاتا ہے جو سردی میں کھانے سے مختلف دردوں سے نجات کا ذریعہ بنتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts