عدالت نے صنم ماروی کے بچوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا

image

معروف گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کے حوالے سے لاہور کی گارڈین کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈین جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے ہفتے میں چار دن بچے ماں کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 3 دن بچوں کو باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پر بھی بچے سابق شوہر حامد کے پاس ہی رہیں گے۔

یاد رہے صنم ماروی نے شوہر سے جھگڑے اور علیحدگی کے بعد کورٹ میں اپنی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ میں بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی، بچے زبردستی سابق شوہر نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts