طویل ویڈیو کال! مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کے لئے بہترین سہولت پیش کردی

image

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سافٹ وئیر مائیکروسافٹ کی جانب سے اہم اعلان، مائیکروسافٹ نے اپنے پلیٹ فارم 'ٹیمز' پر زبردست سہولت متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین امریکی سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو گروپ کالنگ کے لئے ٹیمز پر 24 گھنٹے طویل مفت کال کی سہولت فراہم کر دی ہے،کمپنی کے مطابق اس سہولت کے زریعے صارفین بھرپور مستفید ہوں گے۔

اس فیچر کے زریعے ٹیمز کے صارفین 300 افراد کا گروپ بنا کر بھی مفت ویڈیو کال کر سکتے ہیں جوکہ دیگر پلیٹ فارمز کے مقابل ایک بڑی تعداد ہے، جبکہ 24 گھنٹوں طویل ویڈیو کال زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے بھی سب سے طویل مدت کی ویڈیو کال ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران صارفین کی سہولت کے لئے یہ مائیکروسافٹ کا پہلا اقدام ہے البتہ اس سے قبل مائیکروسافٹ نے اپنی زیرِ ملکیت سروس اسکائپ میں بھی لاگ اِن فری میٹنگ فیچر متعارف کروائی تھی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث معمولاتِ زندگی میں بےحد تبدیلیاں آئیں ہیں جس کی وجہ سے آن لائن ویڈیو چیٹ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.