سوشل میڈیا کی وہ مشہور ایپ کون سی ہے جس سے آپ ایک دن میں 10 لاکھ ڈالر کما سکتے ہیں؟

image

سوشل میڈیا دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، جبکہ بہت سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے بھی کما رہے ہیں۔

تاہم صارفین کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب سوشل میڈیا کی مشہور ترین ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ سے آپ محض ایک ہی دن میں 10 لاکھ ڈالر تک کما سکتے ہیں، جو کہ پاکستانی 15 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پیسے کس طرح کمائے جا سکتے ہیں؟

حال ہی میں اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپ میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا ہے جس کا نام 'اسپاٹ لائٹ' ہے۔

اسپاٹ لائٹ بالکل چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی مختصر ویڈیوز بناتے ہیں۔

تاہم کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین اسپاٹ لائٹ پر کوئی ایسی منفرد ویڈیوز بنائیں جو وائرل ہو جائے، وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارف کو 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دیں گے۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق وائرل ویڈیو بنانے والے ہر صارف کو 2020 کے آخر میں روزانہ 10 لاکھ ڈالرز انعامی رقم دیں گے۔

ویڈیوز بنانے والے صارف کی عمر 16 سال سے زائد ہو جبکہ ان کی ویڈیو میں کوئی ایسا مواد نہ ہو جس میں نشہ آور اور دیگر غیر قانونی چیزیں شامل ہیں۔

واضح رہے انعامی رقم کے حق دار صرف وہ ہی صارفین ہوں گے جن کی ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانب سے دیکھا گیا ہوگا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts