اپنی چھوٹی بہن کو دیکھ کر ٹک ٹاک بنانا شروع کیا اور پھر چھوڑ دیا لیکن ۔۔۔ جنت مرزا ٹک ٹاک اسٹار بننے کے حوالے سے بتاتے ہوئے

image

پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک اسٹارز جنت مرزا اور عمر بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر اور طرز زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

انٹرویو میں میزبان نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ انہوں نے پہلے اداکاری کا آغاز کیا یا ٹک ٹاک پر ویڈیوز کا؟ جس پر جنت نے جواب دیا کہ پہلے ٹک ٹاک شروع کیا جس کے بعد انہیں ڈراموں میں کام کی پیشکش بھی آنے لگیں پھر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا کم کردیں۔

انٹرویو کے دوران گفتگو میں جت مرزا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کو دیکھ کر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کی شروعات کی اور پھر چند ماہ بعد بند ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کردی۔ جنت نے بتایا کہ پانچ ماہ بعد جب انہوں نے دوبارہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ فالوورز کی بڑی تعداد نے ویڈیوز پسند کی ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر عمر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو پر 5 ہزار لائکس آئے جس کے بعد انہوں نے اس سفر کو جاری رکھا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کا کہنا تھا کہ نجی زندگی میں آپ پر کوئی تنقید نہیں کریگا لیکن جہاں آپ سوشل ہوتے ہیں وہاں تنقیدوں کے پہاڑ توڑ دیے جاتے ہیں۔

انٹرویو میں مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts