بغیر درد والی سوئی ایجاد کرنے کا عالمی اعزاز بھی پاکستان کے نام

image

ہونہار پاکستانی طالبِ علم نے بِنا درد والی سوئی ایجاد کر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کے قابلِ فخر طالبِ علم نے بِنا درد والی سوئی ایجاد کر کے گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے طالبِ علم میر ابراہیم نے میڈیکل سائنس کی ایجادات میں نئی تاریخ رقم کردی، ایسی سوئی ایجاد کرلی جس سے کسی قسم کا درد نہیں ہوگا، قابلِ ستائش ایجاد کرنے پر میر ابراہیم کو سائنس کے عالمی جریدے 'نیچر' کی جانب سے 'گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ اینڈ انویسٹیگیٹر ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

میر ابراہیم نے نیچر کے لئے لکھے ایک بلاگ میں بتایا کہ ان کے والد ایک ڈاکٹر ہیں جس کی وجہ سے انکا زیادہ وقت ہمیشہ ان کے والد کے ساتھ اسپتالوں میں گزرا ہے، جہاں میر ابراہیم اکثر بچوں کو سوئی ( انجیکشن) )سے ڈرتے دیکھا، جس کے بعد انہوں نے ٹرائیپینو فوبیا (سوئی کا خوف) کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے تجربات کرنا شروع کردیئے۔ ان کی یہ محنت رنگ لے آئی میر ابراہیم بنا درد والی سوئی ایجاد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ایوارڈ کے لئے بھی منتخب کرلئے گئے۔

یاد رہے کہ میر ابراہیم کی اس حیرت انگیز ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کر لئے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts