پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لئے مفت کال کرنے کا اعلان کردیا

image

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل صارفین کے لئے بڑا اعلان، اب مخصوص کال مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی جس میں ایم تھری اور ہزارہ ایکسپریس وے سمیت مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز مفت کردیں۔

پی ٹی اے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل صارفین 130 پر اب مفت کال کرسکتے ہیں کیونکہ اُن کے آئندہ کال کے کوئی پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts