بے نظیر بھٹو نے اپنے دور میں منگنی کا اعلان کیسے کیا تھا؟

image

پاکستان کی سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی آج رات ہونے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر طرف بختاور کی منگنی کے چرچے ہیں۔

جب سے ان کی منگنی کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے لوگوں نے مختلف تبصرے شروع کردیے، کسی نے ان کو سراہا جبکہ کسی نے تنقید کی۔

بختاور کی منگنی کا کارڈ انتہائی خوبصورت تھا، اس میں بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر لگائی گئی۔ تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بے نظیر نے ماضی میں اپنی منگنی کا اعلان کیسے کیا تھا؟

آصف علی زرداری اور بے نظیر کی منگنی کو مختلف میگزین اور نیوز چینل نے کور کیا جن میں گارڈین، ٹائم میگزین، واشنگٹن پوسٹ، نیوز ویک، بی بی سی وغیرہ شامل ہیں۔

جوڑے کی منگنی 29 جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی تھی، جبکہ بے نظیر کی آصف علی زرداری سے منگنی کا اعلان پیپلز پارٹی نے لندن سے جاری پریس ریلیز کے ذریعے کیا تھا۔

منگنی کے اعلان کے بعد بے نظیر کا کہنا تھا کہ ''اپنی مذہبی اور خاندانی ذمہ داریوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے میں اپنی والدہ، نصرت بھٹو کی جانب سے طے کیے رشتے کو آگے بڑھانے پر خوشی کا اظہار کرتی ہوں(رشتہ بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو اور آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور نے طے کیا تھا)۔ میری شادی کسی بھی طرح میرے ملک، عوام اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر اثر انداز نہیں ہوگی''۔

دونوں کی منگنی کی تقریب لندن میں بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی تھی۔

منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18 دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی شاندار اور تاریخی شادی کراچی میں ہوئی.

واضح رہے بختاور بھٹو کی شادی محمود چوہدری سے آج کراچی میں ہونے جارہی ہے جس میں خاندان کے قریبی لوگ شرکت کریں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.