کیا آپ جانتے ہیں کہ موبائل میں ایک ہی وقت میں 2 نمبروں پر واٹس ایپ کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جانیں آسان طریقہ

image

موبائل فونز میں واٹس ایپ آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن ہے۔ جس کی بڑی وجہ اس کا آسانی سے استعمال ہے۔ یہ ایپ دنیا بھر میں لوگ اپنے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن دیگر ایپلیکیشن کی طرح واٹس ایپ بھی اپنے صارف کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ 1 نمبر پر ایک ہی وقت میں دو واٹس ایپ انسٹال کر سکے۔ بہت سے افراد کو 2 واٹس ایپ کی ضرورت ہوتی ہے، ایک ذاتی ضرورت کے لیے جبکہ دوسرا بزنس یا آفس کے کام کے لیے۔

ہر فون میں یہ سہولت موجود نہیں ہوتی، اینڈرائڈ کے تازہ ترین سافٹ وئیر ورژن میں یہ سہولت صارفین کو مہیا کی جارہی ہے لیکن اب پرانے فون استعمال کرنے والے کیا کریں جنہیں 2 واٹس ایپ کی ضرورت ہے؟

سب سے پہلے آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں جائیں وہاں clone app ، dual app یا Parallel App کا آپشن ہوگا، اسے آن کردیں۔ آن کرنے کے بعد آپ سلیکٹ کرلیں کہ کون کون سی ایپ آپ کو اپنے فون میں 2 چاہئیں۔

اگر آپ کے فون کی سیٹنگز میں یہ آپشن نہیں تو گوگل پلے اسٹور سے clone app کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر 2 واٹس ایپ استعمال کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.