کیا آپ کا بھی سردیوں میں گیزر کے استعمال سے گیس کا بل زیادہ آتا ہے؟ تو جانیں یہ 4 طریقے جس سے آپ اپنے بل کی قیمت آدھی کرسکتے ہیں

image

موسم سرما کے دوران ہر گھر میں گیزر کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے بغیر گزارا ممکن نہیں ہوپاتا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چاہے وہ گیس والا گیزر آپ کے بجلی کے بل کی کل رقم میں اوسطا 40٪ تک اضافہ کردیتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج کل الیکٹرک گیزر کے استعمال کا رجحان بڑھ چکا ہے۔

تو کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اسے کیسے کم کیا جائے؟

اسٹیل ایلٹرون کے کی ایک تحقیق کے مطابق ، اگر آپ گیس اور الیکٹرک گیزر کے مابین موازنہ کریں تو ، الیکٹرک گیزر گیس والے گیزر سے دراصل کم توانائی استعمال کرتا ہے، اور اس وجہ سے یہ قیمت میں سستا بھی ہے۔

گیس واٹر ہیٹر کے بجائے سولر واٹر ہیٹر کا استعمال کریں۔ یہ ہیٹرز گھریلو پانی کو گرم کرنے کے لئے سورج کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک وقتی سرمایہ کاری ہے اور گیس یا بجلی کے بغیر پانی گرم کرکے آپ کو فائدہ پہنچائے گا۔

آپ کے گیزر کا درجہ حرارت 55 سینٹی گریڈ اور 65 سینٹی گریڈ کے درمیان ہونا چاہئے۔

گیزر ٹائمر ڈیوائس (GTD) کا استعمال کریں۔ گیزر ٹائمر ڈیوائس روایتی گیس گیزر میں انسٹال ہوتی ہے جسے اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ ترموسٹیٹ پر انسٹال کیا جاسکتا ہے اور اسے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ صارف اسے اپنی مرزی کے مطابق آن اور آف کرسکتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.