بختاور کی منگنی کے فوراً بعد ہی بلاول کے لیے بھی رشتہ آگیا

image

حال ہی میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوئی ہے، جس کے بعد بلاول بھٹو کی شادی کے حوالے سے بھی چرچے عام ہو رہے ہیں کہ اب بلاول کا نمبر ہے وہ کب، کیسے اور کس سے شادی کریں گے؟

مگر گذشتہ روز بلاول سے شادی کے حوالے سے پاکستانی شوبز اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ: مجھے بلاول سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ اچھے انسان ہیں۔

مذکورہ پروگرام میں ہوسٹ نے مہوش سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تھا ۔ جس پر مہوش نے بتایا تھا کہ مردانہ وقار اور اثرو رسوخ رکھنے والے شخص انہیں بہت پسند ہیں، رنگت سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

جس پر میزبان نے کہا کہ: میری نظر میں آپ کی پسند کے مطابق ایک شخص ہے جو رکنِ اسمبلی بھی ہیں۔

اس بات کےجواب میں مہوش نے کہا کہ میں سمجھ گئی ہوں آپ کا اشارہ بلاول بھٹو کی جانب ہے اور مجھے کوئی اعتراض نہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts