کاروبار اور شوبز کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل کام ہے۔۔۔ کومل عزیز اور یہ اداکارائیں آج کل اپنا کون سا کاروبار کر رہی ہیں؟ جانیں

image

کاروبار کرنا کوئی آسان کام نہیں، یہ بات وہ شخص ہی سمجھ سکتا ہے جس کا خود کا کوئی بزنس ہو۔ بات کریں اگر ہم شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی تو یہ بات کہنا غلط نہ ہوگی کہ اداکاری تو خود ایک مکمل جاب ہے، اس کے ساتھ بزنس دیکھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو شوبز اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے خود کے بزنس ہیں اور وہ شوبز کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار بھی دیکھتی ہیں۔

ماورا حسین

ماورا حسین اور ان کی بہن اداکارہ عروہ حسین دونوں نے کچھ سال قبل اپنے کپڑوں کا بزنس شروع کیا، ان کے برانڈ کا نام UXM ہے جہاں زیادہ تر مغربی طرز کے کپڑے ملتے ہیں۔ ماورا اور عروہ دونوں مل کر یہ کاروبار چلا رہی ہیں جبکہ دونوں بہنیں اپنا وقت اداکاری کو بھی دے رہی ہیں۔

کومل عزیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ کومل عزیز کے بے شمار مداح ہیں، ان کے مخصوص انداز کو ان کے فین بہت پسند کرتے ہیں۔ کومل عزیز کا بھی اپنا ایک کپڑوں کا برانڈ ہے جس کا نام omal by komal ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان کا برانڈ نا صرف کپڑوں کا بلکہ ٹرینڈی کھوسوں کا بھی ہے۔ یوٹیوب کے معروف چینل کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ کاروبار اور شوبز کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل کام ہے۔

ایمن اور منال خان

ایمن اور منال کا بھی اپنا کپڑوں کا برانڈ ہے جس کا نام A&M Closet ہے۔ دونوں بہنیں یہ کاروبار ایک ساتھ چلاتی ہیں، جبکہ ایمن نے فی الحال اداکاری سے وقفہ لے رکھا ہے جبکہ منال آج کل کئی ڈراموں میں نظر آرہی ہیں۔

شگفتہ اعجاز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ شگفتہ اعجاز کسی تعارف کی محتاج نہیں، انڈسٹری کو بے شمار ہٹ ڈرامہ دینے والی اداکارہ کا اپنا بیوٹی سیلون ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.