ماں کی موت کینسر سے ہوئی، والدین کے بغیر خالی گھر مجھے کاٹنے کو دوڑتا تھا، شاہ رخ خان کی زندگی کے سب سے غمگین لمحات کی کہانی

image

والدین ہمارے لئے سب سے بڑی نعمت ہیں چاہے کوئی سیلیبریٹی ہو یا کوئی عام انسان ہر کسی کے لئے والدین بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ بولی وڈ کے کنگ خان جو زندگی میں کبھی نہ روئے مگر اپنے والدین کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ: '' میرے والد کا انتقال اس وقت ہوا جبکہ میں کم عقل تھا۔ 15 سال کی عمر میں والد نے ساتھ چھوڑ دیا۔ اور 26 سال کا ہوا تو جوانی میں ماں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ جس وقت مجھے معلوم ہوا کہ امی کو کینسر ہے اس کے ڈھائی مہنے بعد والدہ اس دنیا سے چلی گئیں۔ دونوں کی وفات کے بعد خالی گھر مجھے کاٹنے کو آتا تھا، تنہائی برداشت نہ ہوتی تھی، میری زندگی کے سب سے غمگین لمحات میرے والدین کی وفات ہے۔ اکثر اپنے والدین کی قبر پر جاتا اور سوچتا تھا کہ میں اداکاری سے کنارہ کر لوں مگر پھر روتے ہوئے ہچکی بندھتی تھی اور خیال آتا کہ گھر میں میرے لئے کچھ نہیں۔ میری تنہائی نےمجھے مضبوط کیا اور پھر ایک کے بعد ایک فلموں میں کام کیا تا کہ خالی گھر اور بے جان دل کو کہیں مصروف رکھ سکوں’’.

شاہ رخ خان نے مذید کہا کہ: میرے نزدیک اداکاری کوئی کام نہیں بلکہ جزبات پر قابو پانے کا ذریعہ ہے۔ والدین کی وفات سے مجھے یہ معلوم ہوگیا ہے کہ موت ایک ایسی ہچکی ہے جو صرف ایک بار آتی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts