اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا ۔۔ مہوش حیات نے اپنی شادی سے متعلق ایک اور بیان جاری کر دیا

image

اداکارہ مہوش حیات کے انٹرویو کی ایک کلپ آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شادی میں کوئی اعتراض نہیں۔

ویڈیو کلپ کا وائرل ہونا تھا، ہر جگہ بلاول اور مہوش کی شادی کے حوالے سے چرچے بڑھ گئے۔ بالاخر اس کے بعد مہوش حیات نے ایک ٹوئیٹ کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ: '' شادی کے لئے جس کا بھی انتخاب کروں یہ میرا اپنا معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو معلوم ہو جائے گا۔

'' شادی کے حوالے سے بتاتے ہوئے مذید لکھا کہ : پُرسکون رہیں، میچ میکنگ نہ کریں۔ مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھ دیا 'اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا' ۔

اداکارہ کے اس ٹوئیٹ پر لوگوں نے بھی خوب تبصرے کیئے، کسی نے کہا شادی کے سوا اور کونسا غم تو کسی نے کہا شیخ رشید کا دل توڑا ہے اوپر والا معاف نیں کرے گا، تو ایک صارف نے یہ بھی کہہ دیا دال میں کچھ کالا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts