کچھ دن سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے مفتی انس نے اپنے نکاح کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی اس جوڑے کا نکاح پڑھا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی انس نے کیپشن میں لکھا کہ ''حضرت محمدﷺ کی سُنت کے مطابق ہمارا نکاح بعد نمازِ جمعہ مسجد میں پڑھایا گیا''۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ''مولانا احمد لت صاحب نے مولانا کلیم صدیقی کی موجودگی میں ہمارا نکاح پڑھایا''۔
مفتی انس اور ثناء خان کے نکاح کی ویڈیو دیکھ کر صارفین اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ صرف ایک دن میں مفتی انس کی پوسٹ پر پانچ لاکھ سے زائد ویوز بھی آچکے ہیں۔