ملالہ یوسف زئی نے ٹک ٹاک کیوں جوائن کیا؟ پہلی ویڈیو وائرل

image

پاکستان کی عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنے تعلیمی کارناموں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اکثر خبروں کی زینت بھی بنی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ملالہ نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے ۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنا مختصر سا تعارف کروا رہی ہیں۔ ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ ''ہائے ٹک ٹاک'' میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے۔ میری عمر 23 سال ہے۔ میں ہمیشہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم رہتی ہوں۔ میری یو این او میں ہونے والی تقریر تو آپ نے سنی ہی ہوگی، میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی گریجوئیٹ طالبہ ہوں، میں نے اپنی کتاب بھی لکھی ہے۔ مجھے کامیڈی، جوتے، کتابیں، تحریر و تقریر، مطالعہ، وکالت اور دیگر سرگرمیاں بہت پسند ہیں۔

ویڈٰیو کے آخر میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کردی کہ وہ ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں۔ اور اپنے سوالات بھی بھیج سکتے ہیں میں آپ کے سوالات کی منتظر ہوں اور ان کے جوابات بھی آپ کو دوں گی۔

خیال رہے کہ ملالہ نے ٹک ٹاک لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے جوائن کیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر کی لڑکیوں کو تعلیم دے سکیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.