بیٹے نے ماں جیسے ملتے جلتے کپڑے پہن لیے ۔۔۔ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شئیر کردی

image

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی اور اپنے صاحبزادے اذہان کی تصویر شئیر کی جس میں دونوں ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے لباس میں دکھائی دے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اس تصویر میں اذہان کے دونوں ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، تصویر میں دونوں نیلے رنگ کا ٹراؤزر، سفید قمیضیں اور ہلکے زرد رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی جبکہ 30 اکتوبر2018 کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts