چینجنگ روم یا باتھ روم میں لگا خفیہ کیمرہ خواتین کے لئے بڑی مشکل بن سکتا ہے۔۔۔ کیمرہ لگا ہے کہ نہیں، پتہ لگانے کے 4 آسان طریقے

image

اگر ہم یوں کہیں کہ آج کل کے اس ظالم معاشرے میں کسی بھی بچی، لڑکی اور خاتون کی عزت محفوظ نہیں تو غلط نہ ہوگا۔ ہمارے معاشرے میں خواتین شاید جانوروں سے زیادہ انسانوں سے خوفزدہ ہوں گی کیونکہ یہ ظالم انسان حوا کی بیٹی کی عزت لوٹنے کو ہر دم تیار رہتے ہیں۔ ایسے میں اپنی عزت کی حفاظت خواتین کو خود کرنا ہوگی۔

کپڑوں کی خریداری کے غرض سے بڑے بڑے مالز میں بہت سی لڑکیاں جاتی ہیں اور کپڑے خریدتی ہیں، دکانوں میں چینجنگ روم موجود ہوتا ہے جہاں جا کر وہ خریدا گیا سوٹ پہن کر اس بات کا تعین کرتی ہیں کہ آیا اس کا سائز ٹھیک ہے یا نہیں؟ یہ سوٹ ان پر جچے گا یا نہیں؟ تاہم انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ کمرے میں پہلے سے موجود لگے خفیہ کیمرے سے کوئی ان کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کر سکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ عوامی مقامات پر بھی ہوسکتا ہے، جیسا کہ ریسٹورنٹس یا پارکس کے باتھ روم وغیرہ۔ لہٰذا آج ہم تمام خواتین کو کچھ ایسی کارآمد ٹپس بتائیں گے جن پر عمل کر کے وہ خفیہ کیمروں کی پہچان کر کے خود کو محفوظ کر سکتی ہیں۔

1) موبائل کے سگنلز

خفیہ کیمرہ پہچاننے کا سب سے آسان طریقہ آپ کے ہاتھ میں ہے یعنی کے موبائل فون۔ آپ جیسے ہی کسی چینجنگ روم یا باتھ روم میں داخل ہوں تو اپنا فون نکالیں اور کسی کو کال ملائیں۔ اگر کال مِل جائے اور بغیر رکے بات ہوتی رہے تو اس کا مطلب اس کمرہ یا باتھ روم میں کوئی خفیہ کیمرہ موجود نہیں ہے لیکن اگر اس کمرے سے باہر سگنلز آرہے ہوں اور اندر آتے ہی سگنلز جانا شروع ہوجائیں اور کال نہ ملے تو فوراً سمجھ جائیں کہ وہاں ضرور کوئی خفیہ کیمرہ یا ریکارڈنگ ڈیوائس موجود ہے۔

2) کمرے میں موجود شیشے کا معائنہ

چینجنگ روم یا کسی بھی کمرے میں آپ جب بھی داخل ہوں وہاں موجود شیشے کا معائنہ لازمی کریں کہ آیا وہ حقیقت میں شیشہ ہے یا گلاس۔ کیونکہ اگر وہ شیشے کے بجائے ایک گلاس ہوا تو دوسری طرف موجود کوئی بھی شخص آپ کو دیکھ سکتا ہے اور آپ کی ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شیشے اور گلاس میں فرق کیسے کیا جائے؟ فرق کرنا انتہائی آسان ہے، آپ اس میں اپنی انگلی کی مدد لے سکتے ہیں۔ انگلی کو شیشے پر لگائیں، اگر شیشے میں آنے والی انگلی کی تصویر اور اصل انگلی میں فاصلہ ہے تو مطلب یہ شیشہ ہی ہے اور وہاں کوئی اور موجود نہیں ہے۔ لیکن اگر شیشے میں نظر آنے والی انگلی اور اصل انگلی میں کوئی فاصلہ نہیں تو مطلب یہ گلاس ہے (two way mirror) اور کوئی آپ کو دوسری جانب سے دیکھ رہا ہے۔

3) کمرے میں داخل ہوتے ہی لائٹ آف کردیں

اگر آپ چینجنگ روم یا کسی بھی باتھ روم میں داخل ہوں اور وہاں کی لائٹ آن ہو تو اسے آف کردیں۔ لائٹ بند کر کے حاضر دماغی کے ساتھ کچھ منٹ آس پاس کی چیزوں کو اچھی طرح جانچ لیں۔ جب بھی کیمرے کو ریکارڈنگ کے لئے آن کیا جاتا ہے تو اس میں چھوٹی سی لال یا ہرے رنگ کی لائٹ جلتی اور بجھتی رہتی ہے، آپ لائٹ بند کریں گے تو آپ کو یہ چھوٹی سی لائٹ دِکھ جائے گی جس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ یہاں ضرور کوئی کیمرہ موجود ہے۔ یا پر کیمرہ لینس کا شیڈ بھی دکھائی دے سکتا ہے۔

4) موبائل ایپلیکیشن

آخری طریقہ یہ ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے آپ ‎Hidden Camera Detector کی ایپ فون میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے آن کر کے کسی بھی چینجنگ روم یا عوامی مقامات کے باتھ رومز میں لگے خفیہ کیمروں کو اسکین کر کے ان کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

٭ اگر یہ معلومات آپ کو کارآمد لگی تو اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.