پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج نے آسٹریلیا جا کر اپنے وطن کا نام کیسے روشن کیا؟

image

پاک فوج اور پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو 'رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا' میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

حارث کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا جس میں تحریر تھا کہ ''پاک آرمی کے کیڈٹ محمد حارث معراج کو آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج سے پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران بہترین غیر ملکی قیادت کا اعزاز دیا گیا ہے، جس سے پاک فوج اور ملک کا نام روشن ہوا ہے''۔

میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ''یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونئیر لیڈرشپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ بے حد مخلص ہیں اور یہ ہی پاک فوج کی جونئیر لیڈرشپ کے عزم اور اعلٰی تربیت یافتہ ہونے کا ثبوت ہے''۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts