کورونا اب بدلہ لینے کے لئے بھی استعمال ہونے لگا، تنخواہ روکنے پر کورونا وائرس میں مبتلا کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام، ویڈیو وائرل

image

عالمی وبا کورونا وائرس کا مرض اب بدلہ لینے کے لئے بھی استعمال ہونے لگا ہے، تنخواہ روکنے پر کورونا کے مریض نے لیا انوکھا انتقام، کے ایم سی افسر شہزاد نے ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا۔

کراچی میٹروپالیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں تنخواہ روکنے پر کے ایم سی افسر شہزاد انور نے اپنے افسر سے سخت انتقام لے لیا۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد دفتر جاکر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور پھر بتایا کہ مجھے تو کورونا ہے۔

کے ایم سی افسر شہزاد انور نے ڈائریکٹر کے گال پر بوسہ لینے کے بعد جمیل فاروقی سے کہا مجھے کورونا ہے۔ افسر کے انکشاف پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ویڈیو دیکھیئے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts