مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اس قدر اضافہ کیوں؟ کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا

image

مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بے حد اضافہ، کمشنر کراچی نے پولٹری خرید و فروخت کے اوپن آکشن کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے مرغی اور انڈوں کی بڑھتی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو روکنے اور ہول سیل قیمتوں میں شفاف طریقہ کار مقرر کرنے کے لئے ان کی ہول سیل خرید و فروخت کے اوپن آکشن کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کے قواعد اور طریقہ کار پر ہی مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اشیاءِ خور دو نوش کی قیمتوں میں بے جا اضافہ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے 2005 کے ایکٹ کے سیشن 3 کے تحت مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت صرف نیو سبزی منڈی کی مارکیت کمیٹی کے بنائے گئے قواعد کے تحت اوپن آکشن کے زریعے ہی کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ تمام ڈیلرز اور خریدار اس ہی طریقہ کار کے تحت مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت کرنے کے پابند ہونگے تاہم اس فیصلے کا اطلاق 10 دسمبر سے کیا جائے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts