ہر کھانے میں استعمال ہونے والی وہ کون سی عام چیز ہے جو کئی لوگوں کی موت کا سبب بنتی ہے؟ جانیں

image

ایک وقت تھا جب دل کا دورہ اور ولب کے امراض درمیانی عمر یا بڑھاپے میں سامنے آتے تھے مگر اب یہ مرض نوجوان افراد میں بڑھتا جا رہا ہے۔

دل انسانی جسم کے اہم ترین حصہ جو پورے جسم میں خون سپلائی کرتا ہے۔

روزمرہ مضر صحت غذا کے استعمال سے اس پر بوجھ بڑھاتے رہتے ہیں حالانکہ سب کو علم ہے کہ بہت زیادہ چکنائی سے بھرپور غذا بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں اور دل اپنے افعال سرانجام دینے سے قاصر ہونے لگتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی میں شامل کی جانے والی مختلف سبزیوں، جانوروں سے حاصل کی گئی ٹرانس فیٹ یعنی چکنائی اور چربی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے، جس سے امراض قلب سمیت کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کونسی غذائیں دل کے لئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں؟ اگر نہیں تو جان لیں۔

1- پیزا

پیزا صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہوسکتا ہے کہ اگر اسے درست طریقے سے پکایا جائے مگر بازار میں دستیاب اکثر پیزا نمک، چربی اور کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ سب ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

2- فرنچ فرائیز

تیل میں بننے والے یہ چپس مزیدار تو ہوتے ہیں مگر ان میں چربی اور نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو دل کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ فرنچ فرائیز زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک یا امراض قلب سے جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

3- فرائیڈ چکن

فرنچ فرائیز کی طرح فرائیڈ چکن کو بھی ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے جس سے ان میں کیلوریز، چربی اور نمک کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جن کے نقصانات اوپر درج ہوچکے ہیں، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں تلی ہوئی غذاﺅں سے ذیابیطس ٹائپ ٹو، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات بڑھنے کی نشاندہی کی گئی ہے جو سب ہارٹ فیلیئر کا باعث بن سکتے ہیں۔

4- چپس

چپس بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیکری یا کمپنیوں کے تیار کردہ چپس موٹاپے کی وجہ بن سکتے ہیں جس کے باعث ان میں چربی کی مقدار زیادہ ہونا ہے جبکہ ان میں نمک کی مقدار بھی بہت زیادہ ہے جو امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

5- سرخ گوشت

ایسا نہیں کہ گائے یا بکرے کا گوشت نہ کھائیں، مگر اس کا بہت زیادہ استعمال امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ اس میں چربی کی مقدار زیادہ ہونا ہے جو کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے، تو سرخ گوشت سے لطف اندوز ہوں مگر بہت زیادہ کھانے سے گریز کریں جبکہ چربی سے پاک گوشت کو زیادہ ترجیح دیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.