''میرے ہیرو ماشاءاللہ صدقے'' مریم نواز کا عمران خان کی تعریف میں ٹوئٹ۔۔۔ سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے

image

سوشل میڈیا کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہاں جس کا جو دل کرتا ہے، وہ پوسٹ کر دیتا ہے۔ پھر چاہے وہ کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے ہو یا کسی کے خاندان کے بارے میں۔

تاہم حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی مخالف پارٹی کے چئیرمین اور وزیراعظم پاکستان کی تعریف کی ہوئی ہے۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں عمران خان صاحب کی۔

مریم نواز نے عمران خان کو اپنے ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ''میرے ہیرو ماشاءاللہ صدقے، اللہ آپ کو ہمیشہ نوازے''۔

مریم نواز کا یہ ٹوئٹ صارفین سے ہضم نہ ہوا، اور ظاہر ہے ہوتا بھی کیسے؟ آج کل کے حالات میں دونوں ہی ایک دوسرے کے سیاسی حریف جو ٹھہرے۔

البتہ یہ ٹوئٹ کافی سال پرانا ہے جبکہ کچھ صارفین کے مطابق یہ ٹوئٹ جعلی ہے، مریم نواز نے ایسا کبھی کچھ نہیں کہا۔

سوشل میڈیا صارفین اس متعلق اپنی کیا رائے رکھتے ہیں؟ جانیں

آمنہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ''سب خان صاحب پر فدا ہیں''۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ''عمران خان صاحب کے بارے میں تو ہمارے پرانے خیالات بھی کافی اچھے تھے''۔

اقصیٰ نامی صارف کا کہنا تھا کہ ''یہ ایک جعلی ٹوئٹ ہے''۔

سندس نے بھی یہ ہی سوال کیا کہ ''کیا یہ ٹوئٹ اصلی ہے؟''

ایک اور صارف نے لکھا کہ ''پہلے تو ہم بھی اچھا سمجھتے تھے، لیکن ووٹ ڈالنے کے بعد عمران خان صاحب کا پتہ چلا''۔

کچھ صارفین کنفیوژن کا شکار نظر آئے کہ کیا سال 2008 میں ٹوئٹر تھا؟ یا 2008 میں کون سی پی ٹی آئی تھی؟''


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts