مشہور بھارتی ڈرامہ کی اداکارہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئیں

image

بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دیویا بھٹنگر عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیویا بھٹنگر ایک ہفتے سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں جبکہ طبعیت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں، طبعیت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ''یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ انہوں نے ڈرامہ ''سنسکار'' اور ''اڑان'' میں بھی اداکاری کی تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts