ماورہ حسین اپنی زبردست اداکاری اور خوبصورتی کی بدولت پاکستان ہی نہیں بولی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔
انہوں نے حآل ہی میں میرا سیٹھی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ: '' میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے گھبرا کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ آج کل سوشل میڈیا اتنا زیادہ اثرانداز ہوگیا ہے کہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ 10 سال تک میں نے سوشل میڈیا استعمال کیا لیکن مجھے اب اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ اب منہ سے نکلی ہوئی کوئی بات غلط نہیں بلکہ گناہ ہے کیونکہ کوئی نہ دیکھے تو بھی سوشل میڈیا سب دیکھتا ہے۔ ''
ماورہ نے مذید بتایا کہ: '' میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنی اافسردہ ہوگئی تھی کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند اور اداکاری کو چھوڑ کر سڈنی چلی گئی تھی۔ مگر اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کیسے سنبھالنا ہے اور کس کو کیا جواب دینا ہے۔''
واضح رہے کہ ماورہ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی اداکاری اور نجی زندگی نے متعلق کی جانے والی تنقید کی وجہ سے ملک کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب یہ ملک واپس آگئی ہیں اور اپنی اداکاری کو دوبارہ شروع کریں گی۔ ان کے آج بھی انسٹاگرام پر 6.1 ملین یعنی 61 لاکھ فالوورز ہیں۔