شہرِ قائد میں صبح سویرے دھند کا راج

image

روشنیوں کے شہر کراچی میں دھند کے ڈیرے، درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے مخلتف علاقوں میں صبح سویرے سے دھند چھائی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناست 82 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔

شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ، سپر ہائی وے، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں زیادہ دھند چھائی ہوئی ہے، تاہم اس سے ٹریفک کی روانی مثاتر نہیں ہو رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ دھند میں کمی واقع ہوگی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts