وینا ملک سے شادی کیوں کی تھی؟ اسد خٹک نے علیحدگی کے بعد خاموشی توڑ دی

image

اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان طلاق اور بچے سمگلنگ کا واقعہ جب سے پیش آیا ہے اس وقت سے اب تک اسد خٹک نے وینا پر بہت سے الزامات لگائے ہیں۔

مگر ایک ویڈیو میں اسد کا کہنا ہے کہ لوگ مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ میں نے وینا سے شادی کیوں کی؟ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں تھی مگر ۔

میری اور وینا کی ملاقات دبئی کانسلیٹ میں ہوئی اور صرف 8 دن میں ہی ہم نے شادی کر لی۔

شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ جب میں نے پہلی دفعہ وینا سے ملاقات کی تو میں نے وینا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ جسیی لڑکیوں کی وجہ سے ہمارے ملک پاکستان کا نام خراب ہو رہا ہے جس پر وینا نے جواباً کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ سب میری مجبوری ہے اور میں راہِ راست پر آنا چاہتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ کوئی نیک آدمی مجھ سے شادی کرلے میری زندگی سنوار دے۔

میں نے اس سے شادی صرف اس وجہ سے کہ میری وجہ سے کسی بھٹکی ہوئی عورت کی زندگی سنور جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی نیک کام نہ ہو گا مگر وینا سے میرے ساتھ دھوکہ اور میرے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کرکے مجھے اپنے فیصلے پر سوچنے پر مجبور کردیا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts