زرنش خان کی طبعیت اچانک خراب، اسپتال منتقل۔۔۔ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

image

پاکستان کی نامور اداکارہ زرنش خان کی حال ہی میں اسپتال کے کمرے سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔

اداکارہ کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کی معمولی سرجری ہوئی۔ زرنش خان نے مداحوں سے دعائےصحت کی اپیل بھی کی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا کہ ''میری اچانک معمولی سرجری ہوئی ہے، میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں''۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ اچانک طبعیت خراب کا سن کر مداح پریشان ہوگئے۔

تاہم اداکارہ نے تاحال اپنی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ مداحوں کی جانب سے ان کی بیماری سے متعلق پوچھا بھی گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ بہت سے مداحوں نے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعا بھی دی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts