وزیرِ اعظم عمران خان نماز کی اہمیت اور اسلامی اصولوں کی پابندی کرنے کا درس اکثر دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں وہ لکھتے ہیں کہ:
'' نماز دین کی اولین بنیاد ہے، یہ وہ ذریعہ ہے جو انسان کی روح کو ان تمام چیزوں سے پاک کرتی ہے جو کہ ہمارے نفس اور روح کو آلودہ کرنے کا سبب ہیں۔ ''
تصویر کے ساتھ انہوں نے ابنِ سینا کا ایک قول بھی تحریر کیا ہے:
'' نماز وہ ہے جو روح کو اللہ کی وحدانیت کا احساس دلاتی ہے۔ نماز سے ہی تمام معملات میں کامیابی و کامرانی مل سکتی ہے۔ نماز اللہ کے لئے ہے اور اس کے لئے ہونی چاہیئے۔ ‘'
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ: '' میرے ایمان نے مجھے ہر قسم کے خوف (ناکامی، موت، ذلیل و رسوا ہونے کے خوف ) سے آزاد کیا ہے جوکہ میرے لئے ایک بڑی نعمت ہے۔''
اس تصویر میں عمران خان وزیرِ اعظم ہاؤس میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ جس کو 60 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائک کیا ہے۔