مجھے کمرے میں چھپکلی نظر آئی، میں نے 2 دن کی بیٹی کو کمرے میں اکیلا چھوڑا اور بھاگ گئی۔۔۔ نادیہ خان اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد کا ایک قصہ سناتے ہوئے

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو کسی رسمی تعارف کی ضرورت نہیں۔ شوبز انڈسٹری میں مخصوص انداز سے مارننگ شو کی بنیاد رکھنے والی نادیہ خان کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے کچھ چٹ پٹی باتیں کی۔

نادیہ نے انڈسٹری میں اپنی آمد سے متعلق بھی بتایا کہ ''جب انہوں نے ڈرامہ سیریل 'بندھن' کیا، اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی''۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ ''سب مجھے ایک بچی کی طرح بہلاتے تھے، ہر آدھے گھنٹے بعد چاکلیٹس اور کولڈ ڈرنک دی جاتی تھی تاکہ میں روؤں نا، کیونکہ مجھے اپنے والدین کی بے حد یاد آتی تھی اور میں اپنے شہر سے دور تھی''۔

نادیہ نے کہا کہ ''سیٹ پر مجھے جب فارغ وقت ملتا، میں کتابیں کھول کر پڑھ لیا کرتی تھی''۔

اداکارہ نادیہ خان نے بیٹی کی پیدائش کے بعد کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ''میرے گھر سب سے پہلے بیٹی علیزے کی پیدائش ہوئی، اس وقت میں بے پناہ کنفیوز، پریشان اور ڈری ہوئی تھی۔ پہلے بچے کے وقت آپ کو سمجھ نہیں آتی''۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ''جب علیزے 2 دن کی تھی، تو میں اس کے ساتھ کمرے میں لیٹی ہوئی تھی۔ مجھے کمرے میں ایک چھپکلی نظر آئی، میں نے 2 دن کی علیزے کو وہیں چھوڑا اور بھاگ گئی۔ مجھے آدھے گھنٹے بعد محسوس ہوا کہ میں کچھ بھول آئی ہوں، پھر یاد آیا کہ میں اپنی بچی کمرے میں بھول گئی''۔

نادیہ خان کا اس حوالے سے اور کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts