آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع۔۔۔

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹھنڈ میں اضافہ متوقع۔

تفصیلات کے مطابق جمعے اور ہفتے کے روز پاکستان کے بالائی علاقوں مری گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث گلگت بلتستان کشمیر اور بالائی خیبر پختون خواہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جنوبی وسطی اور بالائی پنجاب کے علاوہ خیبر بختون خواہ اور بدیگر بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی رِم جِھم ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں ٹھنڈ بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts