پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے لیے سب سے اہم شخص کے بارے میں بتا دیا۔
اداکار اور کامیڈین مانی کی اہلیہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی اور اس تصویر میں دکھائی دینے والی خاتون کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
حرا مانی نے لکھا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، مجھے برداشت کرنے کا شکریہ۔
ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ میں نے جس وقت بھی تم کو کال کی تم نے بغیر سوچے سمجھے مجھے ٹائم دیا، میری بات سنی کھانا پکاتے ہوئے بھی اور پینٹ یا اسکیچ بناتے ہوئے بھی۔
حرا نے لکھا کہ میں تم سے معافی مانگتی ہوں، میں تمھیں بہت تنگ کرتی ہوں، میں تمھیں اپنی پراپرٹی سمجھتی ہوں۔
واضح رہے اداکارہ حرا مانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔