جعلی نوٹ کے بعد اب جعلی سکّے بھی بننے اور فروخت ہونے لگے، پشاور سے جعلی سکّے بنانے والا ملزم گرفتار۔

image

پشاور سی سی پی کی کاروائی، جعلی سکے بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کیپیٹل سٹی پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے پر اہم کاروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سکے بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم سجاد الرحمان کا تعلق حسن خیل شیریکرہ سے ہے۔

کیپیٹل سٹی پولیس کے ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی سکے بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری اور تیار کردہ جعلی سکے بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ ملزم سجاد الرحمان کے خلاف کرنسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts