ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر جہاں لڑکیوں اور خواتین سمیت بچیوں کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے، وہیں کچھ اس قسم کے ضروری اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے جس سے ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کی عزت محفوظ رہے۔ ہمیں خود سے پہل کرنا ہوگی۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں خواتین آفس اور یونیورسٹی جاتی ہیں، بہت سی لڑکیاں پبلک بسوں کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ کچھ خواتین ٹیکسی، رکشہ اور آن لائن ٹیکسی سروس کا بھی انتخاب کرتی ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ لڑکیاں اپنی عزت کیسے محفوظ رکھیں؟
ماضی میں ہمارے سامنے ایسی کئی مثالیں گزری ہیں، کئی خواتین سوشل میڈیا پر اپنی کہانیاں شئیر کرتی ہیں کہ کس طرح سنسان جگہ لے جا کر ٹیکسی یا رکشہ ڈرائیور نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز اور طریقے بتانے والے ہیں، جن پر عمل کر کے آپ خود کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔
1) اکیلے سفر ہرگز نہ کریں
اگر آپ کی منزل کسی سنسان راستے سے گزر کر آتی ہے تو کوشش کریں کہ کسی بھی ٹیکسی یا رکشہ میں اکیلے سفر نہ کریں۔ اپنی یونیورسٹی یا آفس کی کسی دوست کو جو آپ کے گھر کے پاس رہتی ہو، ساتھ لے کر سفر کرلیں اور اگر آپ کو اکیلے ہی سفر کرنا ہے تو رکشہ یا ٹیکسی کے بجائے پبلک بس کا انتخاب کریں۔
2) بیگ میں مرچوں کا اسپرے رکھیں
خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کوشش کریں کے آپ کے بیگ میں مرچوں کا اسپرے لازمی موجود ہو۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں بنا سکتی ہیں۔ اسے بنانے کے لئے 2 چمچ لال مرچ پاؤڈر لیں، 2 چمچ کالی مرچ پاؤڈر، اس کے اندر نیل پالش ریموور شامل کریں اور اتنا پانی ڈالیں کے مرچ کا پاؤڈر آسانی سے حل ہوجائے۔ لیجیئے آپ کا مرچوں کا اسپرے تیار ہے۔ اسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اپنے بیگ میں رکھ لیں۔ یہ آپ کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بچا سکتا ہے۔ کوئی بھی شخص آپ کے پاس آنے کی کوشش کرے تو فوراً بیگ سے اسپرے نکال کر اس کی آنکھوں پر ڈالیں، جیسے ہی وہ دور ہٹے آپ شور مچا دیں یا وہاں سے فوراً بھاگ جائیں۔
3) بیگ میں باڈی اسپرے رکھیں
اگر مرچوں کا اسپرے آپ کے پاس موجود نہیں ہے تو بیگ میں باڈی اسپرے لازمی رکھیں۔ کوئی بھی آپ سے بدتمیزی کرنے کا سوچے تو باڈی اسپرے نکالیں اور اس کی آنکھوں میں ڈال دیں، اس کی آنکھوں میں شدید مرچیں لگیں گی، اور وہ آپ سے دور ہوجائے گا، موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہو جائیں۔ یہ ایک آسان اور زبردست طریقہ ہے۔
4) مچھر یا چوہے مار زہریلی دوائی لازمی پاس رکھیں
مچھر یا چوہے مارنے والا اسپرے ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، لہٰذا خود کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ سامنے والے پر اس کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔
5) بیگ میں کوئی نوکیلی چیز لازمی رکھیں (چھری یا کانٹا)
اپنی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ بیگ میں چھری یا کانٹا ضرور رکھیں تاکہ کوئی آپ کی طرف غلط ارادے سے آئے تو آپ اسے اچھا سبق سکھا سکیں۔ بغیر ڈرے چھری یا کانٹا بیگ سے نکالیں اور سیدھا اس شخص کی گردن، کندھے یا ہاتھ کی جانب وار کریں۔
٭ گھر سے احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر بالکل نہ نکلیں۔ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔