ارطغرل غازی کا پاکستان آمد پر استقبال کیسے کیا گیا اور وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ دیکھیں چند تصاویر اور ویڈیو مناظر

image

پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی عمدہ پہچان قائم کرنے والے ترک اداکار اینجن التان کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

گزشتہ روز ترک اداکار کا استقبال علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا گیا جس کے بعد انہیں فارم ہاؤس لے جایا گیا جہاں اُن کے لئے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

دیریلیش ارطغرل غازی نے لاہور میں منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کی جبکہ انہوں نے شہر کے مختلف جگہوں کا دورہ بھی کیا، اس دوران انہوں نے پرائیوٹ ہوٹل میں پاکستانی اور ترک لذید کھانے بھی کھائے۔

مختصر آمد پر ترک اداکار لاہور کے دیگر مشہور مقامات کی سیر کریں گے اور پھر دو روز بعد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن التان کے پاکستان آنے پر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم ٹو پاکستان‘ اور ’اینجن التان‘ اور ’ارظغرل غازی‘ صبح سے ہی ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

دیکھیں تصاویر اور ویڈیوز۔

About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts