اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش اگلے سال 2021 میں فروری یا مارچ تک ہونے والی ہے۔ دوسرے بچے سے متعلق کرینہ کپور سے ایک انٹرویو میں اداکارہ نیہا دھوپیا نے سوال کیا کہ:
'' آپ اپنے ہونے والے ننھے مہمان کا نام کیا رکھیں گی ؟ کیا یہ بھی ایک راز ہے یا پھر پیدائش سے قبل عوام کو بتا دیا جائے گا ؟ آخر نواب آف پٹیدن کا ہونے والا بچہ ہے ۔۔ ''
جس کے جواب میں کرینہ کہتی ہیں کہ:
'' اس وقت میں نے اور سیف نے اپنے بچے کا نام نہیں سوچا ہے کیونکہ ہم آخری وقت میں جب اس کو دیکھ لیں گے جب ہی نام کَرن کریں گے۔ ابھی سے ہم کچھ نہ سوچ رہے نہ کوئی آئیڈیا دے رہے، کیونکہ مجھے یاد ہے کہ کس طرح تیمور کا نام رکھنے پر لوگوں میں تجسس پایا گیا تھا اور میں نہیں چاہتی کہ میرے دوسرے بچے سے متعلق بھی افواہیں گردش کریں۔ ''
ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ:
'' گھر والے جو نام تجویز کریں گے اس پر بھی غور کریں گے، اگر میری اور سیف کی مرضی ہوئی تو ہم ضرور اس نام کو ترجیح دیں گے۔ اور آخری وقت پر سرپرائز دیں گے۔ ''
مذید بتاتے ہوئے کرینہ کہتی ہیں کہ:
'' میرے پاس ایک بیٹا ہے، مگر میری خواہش ہے کہ اس دفعہ بیٹی آئے، تاکہ میرے بیٹے کی بھی ایک بہن ہو، میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ تیمور کرکٹر بنے اور دوسرے بچے کے آنے کے بعد ہی اس کے پروفیشن (مستقبل کا پیشہ) کے بارے میں سوچوں گی۔ ''