بھارت کے نامور کوریوگرافر اور فلم ساز ریمو ڈی سوزا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریمو ڈی سوزا دل کا دورہ پڑنے کے بعد بھارت کے شہر ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی حالت اس وقت بہتر ہے اور انھیں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔
ریمو کی عمر 46 سال ہے جبکہ وہ اس وقت کوکیلا بین اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی انجیوگرافی کی ہے۔