نادیہ خان کی تیسری شادی۔۔۔ اداکارہ کے ہونے والے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ جانیں

image

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ اور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے منگنی کرلی اور اب تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ کپڑوں ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کئی بار جا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان نے سنہ 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کچھ عرصے ٹیلیویژن اسکرین سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے دوبارہ مارننگ شو میں انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے، یہ بھی یاد رہے کہ نادیہ خان اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts