کرینہ کپور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے اپنا وزن کم رکھنے کے لئے آج کل کیا کر رہی ہیں؟ اب خواتین بھی جانیں سمارٹ رہنے کا طریقہ

image

اداکارہ کرینہ کپور کے ہاں دوسری مرتبہ بچے کی پیدائش سال 2021 کے فروری یا مارچ میں متوقع ہے جس کی وجہ سے گذشتہ 3 ماہ قبل ان کا اچانک بہت زیادہ وزن بڑھ گیا تھا مگر اب ان کا وزن بلکل نارمل ہوگیا ہے۔

کرینہ نے ایک بھارتی یوٹیوب شو پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ:

'' جب میں پہلی مرتبہ حاملہ تھی تو سب نے مجھے کہا، کھائو خوب کھائو کوئی اصلی گھی کھانے کو بولتا تو کوئی انڈے کھائو، دودھ پیو میں نے سب کچھ کھایا اور اپنے وزن پر بلکل دھیان نہ دیا اور میں تیمور کی پیدائش کے بعد بہت موٹی ہوگئی۔

مگر اس دفعہ کوئی مجھے کچھ بتاتا بھی ہے تو میں یہی کہتی ہوںمیں جانتی ہوں کہ مجھے کیا کھانا ہے۔ میری ڈائٹ پلانر رجوتا دیواکر میرے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور میں ان کے بتائے گئے ڈائٹ پلان کو فولو کر رہی ہوں۔

ڈائٹ پلان کے مطابق:

'' کرینہ اپنی صبح گرم پانی میں لیموں کا رس ڈال کر پیتی ہیں۔ اسکے بعد ناشتے میں پوہا یا اپما کھاتی ہیں۔ اب وہ باہر کا کھانا بالکل بھی نہیں کھا رہی ہیں۔ کرینہ رات کو بھی کھانا 8 بجے تک کھا لیتی ہیں۔ دن کے کھانے میں یہ دہی چاول اور پاپڑ اور اس کے کچھ دیر بعد اخروٹ کھا لیتی ہیں۔ شام کے اسنیکس میں کیلے کا شیک اور رات کے کھانے میں کھچڑی اور دہی یا پھر ویج پلاؤ کھاتی ہیں۔

کرینہ روزانہ جم جاتی ہیں اور اور ہفتے میں چار دن تک ورک آؤٹ کرتی ہیں۔ دن کے 12 بجے پنیر کی سبزی اور اس کے بعد ایک چھوٹی کٹوری دہی، چیز اور مخانے بھی کھاتی ہیں۔ مینگو ملک شیک، چیوڑہ اور ایک کٹوری لیچی بھی استعمال کرتی ہیں۔ پالک اور پودینے کی روٹی کے ساتھ انڈین بوندی کا رائتہ ان کا پسندیدہ بھی ہے اور ان کی ڈائٹ کا حصہ بھی ہیں۔ ''


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts