پاکستان شوبز کی معروف اداکارائیں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں اور اداکاری بھی لاجواب ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز کی مشہور اداکارائیں جن کی بہنیں بھی رنگ و صورت میں انہیں کی طرح لگتی ہیں مگر ٹی وی اسکرین پر آپ نے انہیں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
آئیے جانتے ہیں مقبول اداکاراؤں کی بہنوں کے بارے میں اس خبر میں۔
1- ارمینا رانا خان
پاکستان کی مشہور اداکارہ ارمینا خان جو شوبز کی دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے بھرپور پہچان قائم کرچکی ہیں۔ اداکارہ ارمینا رانا کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ نے ان کی چھوٹی بہن دیکھی ہیں۔ ارمینا کی بہن کا نام مناہل خان ہے جو بالکل انہیں کی طرح لگتی ہیں۔ دونوں بہنیں اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ یوں لگتا ہے کہ ارمینا اور مناہل کے مابین ایک مضبوط بونڈ ہے۔
2- سونیا حسین
سونیا حسین نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھرپور نام کمایا ہے اور ان کی اداکاری اور ماڈلنگ بھی لوگوں کو بے حد پسند ہے۔ کیا آپ نے اداکارہ سونیا حسین کی بہن کو دیکھا ہے؟ ان کی دو بہنیں ہیں جن میں سے ایک بہن کی شادی ہوچکی ہے۔ سونیا حسین کا ماننا ہے کہ ان کی زندگی میں ان کی بہنوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اداکارہ سونیا حسین کی بہن کا نام ثناء حسین ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کی سب سے چھوٹی بہن کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا۔
3- ریما خان
پاکستان لالی ووڈ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ ریما خان کی اداکاری اور مقبولیت سے سب اچھی طرح واقف ہیں لیکن کیا آپ نے ان کی بہن دیکھی ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ کیا کرتی ہیں۔
لولی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما کی چھوٹی بہن ثانیہ زوہیب سی ایس پی افسر ہیں۔ انہوں نے 2004ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں بہت سی فلموں کی پیشکش بھی ہوئیں لیکن ریما نہیں چاہتیں تھی کہ ان کی بہن فلم نگری میں قدم رکھیں۔ ریما خان کی بہن ثانیہ کے دو بچے بھی ہیں۔
4- نیمل خاور
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نیمل خاور اپنی بڑی بہن فزا خاور کو اپنے دُکھ سُکھ کا ساتھی قرار دیتی ہیں۔ دونوں بہنیں اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ نیمل خاور اپنی بڑی بہن کو بہترین دوست بھی قرار دیتی ہیں۔