میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ۔۔۔ نور بخاری لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے

image

کراچی: پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کو کرسمس کا دن منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس پر انہیں وضاحت دینی پڑگئی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اسٹوری پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں وہ کرسمس ٹری سجارہی ہیں اور اس پر میری کرسمس لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ایسا کرنا صارفین کو بالکل برداشت نہ ہوا اور اُن پر شدید تنقید بھرے تبصرے کر ڈالے جس کے بعد نور بخاری کو اپنے اس اقدام کی وضاحت بھی دینی پڑگئی۔

نور نے اپنی ایک اور پوسٹ کے ذریعے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں کیوںکہ وہ بھی اہل کتاب میں سے ہیں لہٰذا یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔

نور بخاری نے یہ بھی لکھا کہ میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری بہت پسند ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اس آویزاں کرنے میں کوئی نقصان ہے کیونکہ ہم سب ہی اللہ کی مخلوق ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے دیکھیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts