بھارتی شہرت یافتہ پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان آج کل کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستانی ستاروں سمیت بھارت سے بھی اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لئے پیغامات آنا شروع ہو چکے ہیں۔
بھارتی ڈراموں اور فلموں کی مایہ ناز اداکارہ مونی رائے نے ماہرہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا۔
مونی رائے نے ماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ''جلدی سے ٹھیک ہوجائیں''۔
مونی نے مزید لکھا کہ ''میرا ڈھیر سارا پیار آپ کے ساتھ ہے''۔
یاد رہے 2 روز قبل ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بدقسمتی سے وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ''میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے''۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ ''مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں، لیکن انشاء اللّہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی'' تاہم پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔