نیشاء جل جائے گی اور اسفند پاگل ۔۔۔ ڈرامہ جلن کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ لوگوں کی دلچسپ پیش گوئیاں

image

ڈرامہ سیریل '' جلن '' تمام تر پابندیوں کے بعد بلآخر اپنے اختتام پر پہنچ ہی گیا ہے اور آج اس کی آخری قسط بھی ناظرین کے لئے نشر ہونے جا رہی ہے۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ اس کا اختتام کیا ہوگا ؟ چلیں آپ کی بے صبری کو ختم کرتے ہیں۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی ایسی پیشن گوئیاں جو عنقریب ڈرامہ سیریل '' جلن '' کی آخری قسط میں ہونے والی ہے۔

نیشاء جو احمر کو چھوڑ کر اسفند سے شادی کرچکی ہے اب احمر کے لئے اسفند کو چھوڑنے کے لئے تیار بیٹھی بَرملا اعلان کرتی ہے کہ میری شادی ہو رہی ہے احمر کے ساتھ اور اب وہ چاہتی ہے کہ اسفند اسے طلاق دے تاکہ وہ احمر کے پاس چلی جائے، مگر اس کی لالچ ہی اسے لے ڈوبی، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں احمر نے نیشاء کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ تم کل بھی غلط تھیں آج بھی غلط ہو۔

جس پر نیشاء نے احمر سے کہا کہ تم اپنی بہن کی وجہ سے زبردستی کا رشتہ نبھا رہے ہو، اس کو چھوڑ دو لیکن احمر نے اس کی ایک نہ سنی جبکہ نیشاء نے دل برداشتہ ہو کر خوب واویلا کیا۔

اوراریج نیشاء سے کہتی ہے کہ اور کتنی زندگیاں تباہ کرو گی چھوڑ دو ہماری جان ۔۔۔ مگر نیشاء پر تو بدلے کی آگ سوار ہے ۔

آج 16 دسمبر کو نشر ہونے والی آخری قسط میں: ''

کنزہ بھی نیشاء پر برہم ہوتے ہوئے کہے گی کہ اتنی معصوم شکل ہے کہ پیچھے اتنا گھٹیا چہرہ چھپا ہوا ہے میں سوچ بھی نہیں سکتی جس پر نیشاء فخر محسوس کرے گی، بہر حال بُرائی کا انجام بھی بُرائی ہی ہے توقع کی جا رہی ہے کہ نیشاء بھی حادثے کا شکار ہو جائے گی اور اس کا چہرہ جُھلس جائے گا۔

ڈرامہ میں نیا موڑ بھی آئے گا کہ اسفند حادثے کا شکار ہو جائے گا اور وہ مر جائے گا۔ اس کے علاوہ کوئی یہ بھی کمنٹ کرتا نظر آیا کہ احمر مر جائے گا، کسی نے کہا کہ نیشاء مر جائے گی، کوئی کہتا ہے کہ اسفند خود کو مار دے گا ۔

یہ وہ تمام تر پیش گوئیاں ہیں جو لوگوں کی جانب سے کی گئی ہیں آپ بھی کمنٹس ملاحظہ کریں:

بُرائی کی ابتداء اور انتہا دونوں ہی خوفناک ہوتی ہیں اور اس ڈرامے میں یہی سبق دکھایا جائے گا کہ: '' بُرائی کا بدلہ دنیا میں ہی ملتا ہے، اس پر کوئی شک نہیں، جو بُو گے وہ کاٹو گے۔ ''

لیکن.. لیکن ایک اور مزے کی بات یہ ہے ڈرامے کی رائٹر سدرہ سحر اس معاملے میں کچھ بھی نہیں بتا رہی ہیں اور نہ کوئی آئیڈیا دے رہی ہیں ان کے مطابق یہ ایک سسپنس ہے جو آپ کو رات کو ہی معلوم ہوسکتا ہے۔ اس لئے دیکھنا نہ بھولیں '' ڈرامہ سیریل جلن''۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.