گزشتہ روز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بچی کی تصویر ڈالے بغیر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بچی کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی.
اس کے علاوہ ویرات کے بھائی وکاس کوہلی نے بھی انسٹاگرام پر ایک ننھی بچی کے پیروں کی تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ: '' ننھا فرشتہ ہمارے گھر آگیا ''۔
مگر بھارتی مداحوں کو تو بچی کو دیکھنے کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی جس میں کیپشن میں لکھ ڈالا کہ: '' یہ ویرات اور انوشکا کی بیٹی ہے'' اور مبارکباد سمیت دعائیں بھی دے ڈالی۔
حقیقت
دراصل جو تصویر شیئر کی جا رہی ہے اس میں موجود خاتون کا چہرہ دھندلا ہے اور ان کی گود میں موجود بچی ویرات کی نہیں بلکہ یہ بچی 2009 میں امریکہ میں پیدا ہوئی تھی اور مداحوں نے امریکی بچی کو ویرات کی بیٹی بنا ڈالا۔
واضح رہے کہ جو تصویر اس وقت بھارت میں ویرات کوہلی کی بیٹی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے وہ دراصل امریکی ویب سائٹ این پی آر پر 2017 میں شیئر کی گئی تھی۔