اگر آپ کو بھی یہ 4 علامت محسوس ہو رہی ہیں تو لازمی اپنا چیک اپ کروائیں کہیں آپ کے گردے بھی تو ۔۔۔۔

image

گردے انسانی جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر ان میں خرابی پیدا ہونا شروع ہوجائے تو اس کی علامات بھی سامنے آنی شروع ہوجاتی ہیں لیکن بہت سے لوگ نظرانداز کردیتے ہیں جو آگے چل کر سنگین خطرات کا سب بھی بن سکتی ہیں۔

آئیے آپ گردوں کی پانچ علامات اور ان کا طریقہ علاج کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کمر کے نچلے حصے میں درد رہنا

گردے خراب ہونے کی سے پہلی اور خطرناک علامت کمر کے نچلے حصے میں درد رہنا ہے اور اگر اسے سنجیدگی سے لے لیاجائے تو بڑے نقصان سے بچا جاسکتاہے۔بعض اوقات یہ صرف خراب گردے کی جانب ظاہر ہوتی ہے اور اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ مریض اسی کروٹ سوتا ہے جس جانب گردے میں تکلیف ہو۔تھوڑے ہی عرصے بعد یہ درد دونوں جانب ہونے لگتا ہے ،پیشاب کرنے میں تکلیف بھی ہونے لگتی ہے۔

جسم کے مختلف حصوں میں سوزش

پیشاب نہ آنے کی وجہ سے فاسد مادے جسم کے اندر رہ جاتے ہیں اور یہ جسم کے مختلف حصوں پر سوزش کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔یہ علامت اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب گردوں کو کافی زیادہ نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔

تھکاوٹ اور کمزوری

ہمارا جسم اریتھروپائیوٹین نامی ہارمون پیدا کرتا ہے جس کی مدد سے خون کے سرخ خلیے پیدا ہوتے ہیں اور ہمارا خون آکسیجن جذب کرتا ہے۔لیکن گردوں میں خرابی کی وجہ سے یہ ہارمون صحیح طرح پیدا نہیں ہوتااور جسم خون کی کمی کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس کمی کی وجہ سے جسم تکان اور کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے اور ہلکا سا کام کرنے پر بھی انسان تھک جاتا ہے۔

پیشاب کے معمولات میں تبدیلی

گردوں کی خرابی کی وجہ سے پیشاب کے معمولات میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے۔یہ ممکن ہے کہ آپ کے پیشاب میں خون آنے لگے،پیشاب کرنے میں تکلیف ہو،پیشاب میں بلبلے ہوں،رات کو سوتے میں پیشاب نکل جائے یا اس کی رنگت ہی تبدیل ہوجائے۔ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے گردوں کے علاج کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

گردے کی بیماری سے بچاؤ کا حل

گردوں کی کارکردگی کو بہتر اورمعمولات زندگی میں تبدیلی کرکے کارآمدبنایا جاسکتا ہے۔تمباکو نوشی میں کمی انتہائی ضروری ہے اور اسی طرح نمک کا استعمال کم کیا جائے تاکہ بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے۔باقاعدگی سے ورزش اور پانی کا زیادہ استعمال گردوں کو صحت مند رکھتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.