میاں بیوی جب گھر پہنچے تو منظر دیکھ کر ہوش اُڑ گئے، ایسا کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

اگر آپ کے گھر بن بلائے مہمان آ جائیں تو آپ روایات کے مطابق ان کی مہمان نوازی کرتے ہیں لیکن اگر آپ کے گھر بن بُلائے خونخوار جانور آ جائیں تو آپ کیا کریں گے؟ یقینا آپ کے ہوش ہی اُڑ جائیں گے۔

ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا جہاں تعمیراتی شعبے سے وابستہ شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ جب گھر پہنچا تو ایسا منظر دیکھا جسے دیکھ کر پیروں‌ تلے زمین ہی نکل گئی۔

اس افریقی شخص کا نام 'ڈیوڈ ڈی بیر' ہے جس نے 'ہوئید سپرٹ' نامی علاقے میں 1 لاکھ ڈالرز خرچ کر کے گھر تعمیر کروایا، جہاں انہوں نے خصوصی طور پر ایک گارڈن بھی بنوایا۔

ایک روز بیر اور اُن کی اہلیہ ماریسکا باہر سے جب واپس گھر لوٹے تو گھر کے گارڈن کا منظر دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے ان کے خوبصورت گارڈن میں 6 خطرناک شیر موجود تھے، اپنے گھر میں خونخوار جانور شیر دیکھ کر کس کے ہوش نہیں اُڑیں گے؟ مگر جب انہیں احساس ہوا کہ گارڈن سے اندر گھر میں آنے کا دروازہ بند ہے اور یہ اندر کمرے میں داخل نہیں ہو سکتے تو پھر دنوں نے تھوڑی ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ڈیوڈ نے اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو اپنے موبائل میں ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

ڈیوڈ بیر کا کہنا ہے کہ 'ہم دونوں نے جب انہیں گِنا شروع کیا تو اُن کی تعداد 6 تھی، جو بہت سست اور ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے، جب انہیں دور سے بھگانے کا اشارہ کیا تو وہ وہاں سے ایک ساتھ بھاگ گئے'۔

انٹرنیٹ پر جب ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ کچھ نے کہا کہ اگر یہ صورت حال اُن کے سامنے پیش آتی تو شاید وہ بھاگ جاتے یا ڈر سے مر ہی جاتے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1446